میٹرک کا رزلٹ کب آئے گا؟ انتظار کی گھڑی ختم

1688

لاہور : میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی اور اس حوالے سے اعلان بھی کردیا۔

اعلان کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کیا جائے گا۔

نتیجہ کیسے چیک کریں؟

طلباء اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر یا اپنے موبائل فون کے ذریعے آن لائن چیک کرسکیں گے۔

موبائل فون پر نتیجے کے لیے طلبہ اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ نمبر پر بھیج سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے نتائج حاصل کر سکیں۔

فراہم کردہ نمبر یہ ہیں۔ فیصل آباد: 800240 ، ڈیرہ غازی خان: 800295 ، گوجرانوالہ: 800299 ، راولپنڈی: 800296 ، لاہور: 800291 ، بہاولپور: 800298 ، سرگودھا: 800290 ، ساہیوال: 800292 ، ملتان: 800293۔