تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا

216

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آج  اسلام آباد میں ترنول میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کا ہونے والا ملتوی کر رہے ہیں ہم دوبارہ یہ جلسہ یوم عاشور کے بعد کریں لیکن انہوں نے حتمی تاریخ کا  اعلان نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے اس لیے ہم نے قانون کا سہارالیا ہے ، قانون کا سہارا لیتے  ہوئے ہم ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ، اور اعلان کیا تھا کہ قانون کے مطابق جلسہ کریں گے ، ہمارے ورکرز اس جلسے کے لیے پر امید تھے ،عمران خان کے بغیر کوئی بھی سیاسی عمل نہیں ہو سکتا ، ہم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا اس میں فیصلہ کیا کہ آج کا جلسہ ملتوی کرتے ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر وجنرل  سکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے آج کے جلسے کی اجازت دی تھی لیکن ڈپٹی کمشنر کے آرڈر کو چیف کمشنر کے منسوخ کردیا ، اس لیے ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور عدالت سے اجازت ملنے کے بعد جلسہ کریں گے ، ہم پرامید ہیں کہ عدالت سے اجازت مل جائے گی اور عاشورہ کے بعد قانون کے مطابق جلسہ کریں گے ۔

سابق اسپیکر و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ آئین سے ماورا آڈر کس قانون کے تحت دیا جارہا ہے ؟ یہ ملک کو بنانا ریپبلک بنانے کے بعد انارکی کی طرف لیکر جا رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے ، ہمیں جلسے کے لیے این او سی کی اجازت کا بولا گیا ، ہم بانی پی ٹی آئی سے مشورہ لیں گے اگر اس بار انہوں نے این او سی نہیں دی تو ہم نکلیں گے، ہم ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹیکس کے بجٹ کو کسی صورت نہیں مانتے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں، نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے، ہمارے اپوزیشن لیڈرز پارلیمنٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈرز کو کیسے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی طور پر ڈرے نہیں، آئینی اور قانونی جنگ جاری رکھیں گے، پیپلزپارٹی اپنا ڈبل سٹینڈرڈ ختم کرے، پیپلزپارٹی کیوں تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بات نہیں کرتی؟

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کی این او سی گزشتہ روز معطل کر دی تھی ۔