ہمیں ادارے سے کوئی مسئلہ نہیں شخصیات سے اختلاف ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

260
I ask the Prime Minister

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات سے اختلاف ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کو بار بار توڑا جا رہا ہے ،قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، پوری قوم کو پتا ہے عدلیہ پر دباؤ ہے، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت آئین کو مان رہی ہے، نہ عدالتوں کو، آئین کے تحت ہمیں احتجاج اور جلسے کرنے کا حق حاصل ہے، اجازت نامہ منسوخ کرکے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، ان کے کیسز میں کچھ نہیں نکلا، بانی تحریک انصاف کہتے رہے ہیں کہ میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں،

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سزا اور جزا کا کوئی نظام نہیں ہے ، نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے کٹے ہوئے ہیں، تھانہ کینٹ میں لیگل طریقے سے نواز شریف کے خلاف پرچہ درج ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بطور خاتون ہم نے لحاظ کیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جو کام کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، موجودہ وفاقی حکومت  بیساکھوں پر کھڑی ہے، ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ جانتے ہیں کہ فیئر ٹرائل ہوا تو حکومت فارغ ہوجائے گی، اگر کوئی آپریشن ہونا بھی ہے تو اس سلسلے میں پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد لیا جانا چاہیے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر شرکت کریں گے، اپیکس کمیٹی میں عزم استحکام پربات ہوئی تھی، اس میں آپریشن نہیں تھا۔