لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھا دیا۔
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھا ۔
پی ٹی آئی کے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور عمران خان کو لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اگر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔