مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے سے متعلق درخواست خارج

249

لاہور (آن لائن) مقامی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پولیس کی وردی پہننے کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو پولیس کی وردی پہننے کی اجازت دینے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا اور اسے عدالت میں پیش
کر دیا ہے جس کے بعد اندراج مقدمہ کی درخواست کو سننے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔