عمران خان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے‘ خواجہ آصف

111

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومتی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیداہورہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش ہے، اسٹیبلشمنٹ ہی ہمیشہ پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سیاسی نہیں، قومی معاملہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا آپریشن ’عزم استحکام‘ کی حمایت کرے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آپریشن مخالف کوئی بات نہیں کی تھی، ان کا طرز عمل اس وقت بھی مثبت تھا،اب بھی ہوگا۔