محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

806

اسلام آباد: ملک میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

نئے اسلامی سال 1446ھ کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے چیئرمین عبدالخبیر کی صدارت میں کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

کوئٹہ میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، کراچی، راولپنڈی،پشاور اور دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جس میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے حوالے سے شہادتیں جمع کرکے مرکزی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔

ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے  یا نہ آنے سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر کریں گے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کے روز محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔