پی ٹی آئی  کا جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان

146

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جلسے کا جاری  نوٹیفکیشن معطل پراسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ڈی سی اسلام آباد کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے، اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف  اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے ، تحریک انصاف ہفتے کو ہر صورت جلسہ کریگی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کی اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے جبکہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کا ہے کہ جلسہ ہر صورت دیا جائے گا۔