محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا، وزارت داخلہ

190

اسلام آباد:وزارت داخلہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ محرم الحرام میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں ملک میں انٹرنیٹ سروس کو بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ پھیلائی  جائیں۔

ترجمان کے مطابق صوبوں کی جانب سے محرم میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواستوں پر وزارت داخلہ کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔