برطانیہ میں نئی حکومت آنے پر روس کا ردعمل

231
ڈونئیسک اور لوہانسک میں 14ہزار شہری قتل ہوئے، روسی صدر

  ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوئی خواہش دکھائی نہیں دیتی، برطانیہ اب بھی دشمن ملک ہی رہے گا۔

برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے اور سر کئیر اسٹارمر کے وزیر اعظم بننے پر روسی صدر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ ایک دشمن ملک ہی رہے گا، لیبر پارٹی کی جانب سے ہتھیاروں اور رقم کی فراہمی کے ذریعے روس کے خلاف یوکرین کی مدد کرنے کا اظہار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور کنزرویٹیو پارٹی کا 14 سالہ دور اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔