سینیٹ میں مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کی تفصیلات پیش

198

اسلام آباد:سینیٹ میں فرنس آئل پر چلنے والے آئی پی پی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات پیش کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت توانائی نے فرنس آئل پر چلنے والے آئی پی پی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر تے ہوئے کہا کہ  11 پرائیویٹ پاور پلانٹس ملک میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرتے ہیں،پاورپلانٹس کے ایک یونٹ کی مجموعی قیمت اکتیس روپے سے 44 روپے تک پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صبا پاورپلانٹ کے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 43 روپے 86 پیسے ہے،صباپاور کمپنی کا معاہدہ 2029 کے آخر میں ختم ہوگا، نشاط چونیاں پاورپلانٹ کی ایک یونٹ بجلی کی قیمت بیالیس روپے میں پڑتی ہے،حبکوپاور کمپنی کی بجلی بھی بیالیس روپے فی یونٹ میں پڑتی ہے،حبکوپاور کمپنی، کوہ نور انرجی کے معاہدے 2027 میں ختم ہونگے۔