آئی ایس آئی چیف کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع نہیں کیا، ہائی کورٹ

42

 

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آبادہائی کورٹ نے جج جسٹس میا ں گل حسن اورنگزیب کے نام سے منسوب تین جولائی کو چلائی جانے والی خبرکوبے بنیادقرار دیاہے اور کہاہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کی جانب سے ججزکی فیملیوں کوخفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دھمکانے پرآئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکیے جانے کی خبربے بنیادہے اورجھوٹی ہے، پریس نوٹ میں مزیدبتایاگیاہے کہ ایک ٹویٹراکائونٹس سے ٹویٹ کی گئی تھی اور بریکنگ نیوزکے طورپر نیوزچلائی گئی تھی وہ خبربے بنیادہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ کاوضاحتی بیان عدالت کے تعلقات عامہ کے افسرکی جانب سے جاری کیاگیاہے۔