محرم عشرہ: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے

101

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سالانہ اجتماع عشرہ مبارکہ کے لیے کراچی پہنچ گئے۔بوہرہ جماعت کے رہنما کا کراچی ائرپورٹ پر استقبال گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سیف آصف حیدر، آئی جی سندھ غلام نبی اور دیگر حکومتی شخصیات نے کیا جبکہ اس موقع پر بوہرہ برادری کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔حکومت اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پر سیدنا منفضل سیف الدین نے رواں سال محرم الحرام کے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کی میزبانی کے لئے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ داؤدی بوہرہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔عشرہ مبارکہ کے لئے کراچی میں 20 اور حیدر آباد میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔