کراچی کی گمشدہ لڑکیاں حیدرآباد سے مل گئیں،ورثا کے حوالے

118

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) بھٹائی نگر پولیس نے کراچی کی گمشدہ لڑکیاں ملنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا،بھٹائی نگر پولیس کو دوران پیٹرولنگ آغا خان اسپتال کے قریب 2 لڑکیاں پریشانی کی حالت میں ملیں جنہیں پولیس اپنے ہمراہ تھانہ لیکر آئی اور معلومات حاصل کی جس پر دونوں لڑکیوں نے اپنی رہائش کراچی اورنگی بتائی، مزید لڑکیوں نے بتایا کہ ہمارے والدین آپس میں روز بروز جھگڑا کرتے ہیں جس کے باعث تنگ آکر ہم نے اپنا گھر چھوڑ دیاپولیس حفاظت میں موجود لڑکیوں کی شناخت کوہ نور ولد زاکر حسین اور اریبہ ولد رمضان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں دوست اور ایک ہی پلازہ کی رہائشی ہیںبھٹائی نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس سے رابطہ کیا جن سے معلوم ہوا کہ دونوں کے ورثاء کی جانب سے متعلقہ تھانہ پر اغواء کا مقدمہ درج ہے،بھٹائی نگر پولیس نے دونوں لڑکیوں کو بحفاظت اورنگی پولیس کی موجودگی میں انکے ورثاء کے حوالے کردیادونوں لڑکیوں کے بحفاظت ملنے پر والدین کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی،ایس ایچ او بھٹائی نگر محمد اسلم ابڑو اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ۔