حکومت پاکستان کے پانچ ٹکڑے کرنے والی ہے، شاندانہ گلزار

230

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار  نے کہا  ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں بلوایا تھا، لیکن ہمیں ایجنڈا نہیں پتہ  تھا کہ کیوں بلایا ہے، قیاس آرائی تھی کہ گروہ بندی ہے اس لئے بلوایا تھا۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے  شاندانہ گلزار نے کہا کہ حکومت ڈر گئی اور ہمیں نہیں ملنے دیا، ہمارا دشمن اتنا ڈرپوک ہے کہ بانی پی ٹی آئی  کی ایک تصویر سپریم کورٹ سے آتی ہے تو ان کی جانیں نکل جاتی ہیں، یہ پی ٹی آئی کے نہیں وطن کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان کے جو لوگ پانچ ٹکڑے کرنے والے ہیں یہ اس کے سہولت کار ہیں، جب جنرل باجوہ نیب سوات اور خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی کے دہشتگردوں کو دوبارہ سیٹل کرنے کی بات کی تو ان لوگوں نے یہ بات کیوں مانی؟