پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو اسنوکر چیمپئن شپ میں شکست

351

ریاض: پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو اسنوکر چیمپئن شپ میں شکست دے دی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے بھارت کو کوارٹر فائنل میں بہت آسانی کے ساتھ شکست سے دوچار کیا۔

فاتح ٹیم نے پہلا فریم 35-63 سے جیتنے کے بعد اگلے فریم میں 22-75 سے کامیابی پائی اور تیسرے فریم میں بھارت کو بے بس کرکے 06-70 سے  فتح اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے۔