محرم کی آمد، گرفتاریوں کا امکان:پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے پر غور

158

اسلام آباد:تحریک انصاف کی جانب سے محرم الحرام کی آمد اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے امکان کے پیش نظر اپنا اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں 6 جولائی کو مقرر سیاسی جلسہ محرم الحرام کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے بھی محرم کی آمد کے تناظر میں جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دریں اثنا پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو محرم الحرام کی وجہ سے جلسے کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے تو دوسری طرف ہمارے کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اس تناظر میں بھی جلسہ منسوخ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔