قانون میں دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا ہے،چیف جسٹس

14

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے این اے 154لودھراں میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں درخواست کودوبارہ سے درست نمبر نگ کرنے کیلئے پیرتک کا وقت دے دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون میں دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا ہے، ہم اس اختیار کو کیسے ختم کر سکتے ہیں، اگر ہر کیس کو گھنٹوں سننا شروع کردیں تو زیر التوا مقدمات کی تعداد میں پہاڑ جتنا اضافہ ہو جائے گا۔