فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت

130

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) پی ایم ڈی سی نے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ کونسل کے فیصلے کے بعد غزہ کے طلبا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی طبی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کونسل نے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں طبی تعلیم جاری رکھنے اور مستقبل میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کیلیے یہ فیصلہ کیا۔صدر پی ایم ڈی
سی نے مزید کہا کہ کونسل غزہ کے طلبا کی مدد کرنا چاہتی تھی، ان طلبا کو پاکستان میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ مجموعی طور پر 100 کے قریب طلبا ہوں گے۔ غزہ کے طلبا کی معاونت پاکستان کی انسانی ہمدردی اور معاونت کی عکاسی کرتی ہے۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم بین الاقوامی معیار کی ہے۔ یہ غزہ کے طلبا ڈگری مکمل ہونے پر اپنے ملک اور ہم وطنوں کی خدمت کرسکیں گے۔