آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ‘کانفیڈنشل’ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوائی ہے۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے بدترین پرفارمنس کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، ہیڈ کوچ نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھادیے ،انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل اور سوچ سے آگاہی پر تفصیلی لکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں قومی ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز بھی دی ہیں اور رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا ہیڈ کوچ نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے جب کہ مشاورت مکمل ہونے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کراچکے ہیں۔