وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

155

دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے روسی صدر ولاد یمیر پوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں تجارت اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانےپر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل کے سپلائی ہمیں موصول ہوئی ہے، ہم اس کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، تجارتی روابط کی بدولت دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنا تعاون بڑھاسکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی کل چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے۔