ہوبی: چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گزشتہ بیس برس سے دستی بم کو ہتھوڑے کے طور پر استعمال کرتی رہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 90 سالہ خاتون کا نام کِن ہے اور وہ گری دار میوے توڑنے اور کیلیں ٹھونکنے کیلئے دستی بم کو بطور ہتھوڑا استعمال کرتی رہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کِن کو چین کے صوبہ ہوبی میں کھیت پر کام کرتے ہوئے لکڑی کے ہینڈل والی یہ عجیب و غریب دھات ملی تھی۔
کِن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہو گیا تھا کہ یہ ایک ہتھوڑے کی طرح ہے اس لیے وہ اسے اپنے گھر لے گئیں اور اسے دو دہائیوں تک استعمال کرتی رہیں، دستی بم کا پتہ پچھلے ہفتے ہی چلا جب خاتون کے گھر کو گرانے آنے مردوں نے اس بم کو دیکھا جو کافی سالوں سے استعمال شدہ لگ رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گرینیڈ کا لکڑی کا ہینڈل برسوں کے استعمال سے ہموار اور چمکدار ہو گیا ہے جبکہ ہینڈل پر ڈینٹ لگ گئے ہیں۔