مون سون : وزیراعظم کی تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

32
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف مون سون کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

 

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مون سون کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایات وزیراعظم نے منگل کو اپنی زیر صدارت مون سون کی پیش گوئی اور اس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔