اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج تک پی ٹی آئی کے ساتھ جو کھڑا ہے وہ ہیرو ہے، ہماری لیڈر شپ کو بدنام کرنے کے لیے پلانٹڈ پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کرے گی، ہمارے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں ہے، عمران خان کے خلاف کیسز کیسز زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں ختم ہو جائیں گے، ہمارے خلاف پلانٹڈ پروپیگنڈا شروع کیاگیاہے، تحریک انصاف پرامن جماعت ہے، ہر چیز آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرے گی، پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق فیصلہ عمران خان کریں گے۔