بھارت: سعودی عرب کے تعاون سے ماہ عربی کا آغاز

143

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں عربی زبان کے فروغ اور تعلیمی نصاب کی تیاری کے لیے جولائی کو عربی زبان کے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کی شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگویج نے بھارت میں ماہ عربی کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام دہلی اور کیرالہ میں 26 جولائی تک جاری رہے گا، جس کا مقصد بھارت میں عربی زبان کے تعلیمی نصاب کو تیار کرنا، اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانااور زبان کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی ہدایت پر عربی زبان کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔