سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ فروخت کی خبریں مسترد کردیں

215
flights canceled

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کراچی ائرپورٹ فروخت کیے جانے کے حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر چند روز سے وائرل ہونے والے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فروخت سے متعلق افواہیں درست نہیں، ایسی خبروں میں  کسی طرح کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے ایسی تمام خبروں اور افواہوں کی مکمل تردید کرتا ہے۔ کراچی ائرپورٹ مکمل طور پر سی اے اے کے انتظام میں ہے۔ شہری گمراہ کن افواہوں پر توجہ نہ دیں۔