الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشوارے مانگ لیے

211
appointments

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے گوشوارے مانگ لیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای سی پی نے  سیاسی جماعتوں سے گزشتہ مالی سال 2023-24ء کے گوشوارے طلب کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں جب کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممنوع فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں۔

اس کے علاوہ  الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک سال 2023-24 کے گوشوارے جمع کرائیں۔