کسی کو نوکری سے محروم کرنا میرا ایجنڈا نہیں،ایاز صادق

93

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے سابق اسپیکرزاسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے دور میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں خلاف قواعد و قانون بھرتی ہونے والے ملازمین کو ملازمت سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان ملازمین کی خلاف قواعد بھرتی میں سابق اسپیشل سیکرٹری چودھری مبارک اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی ملوث نکلے جنہوں نے اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کو گمراہ کیا، اسپیکرایاز صادق نے دونوں سابق افسران کی غلطیوں کی سزا ملازمین کو دینے سے انکار کر دیا تاہم خلاف قواعد ترقیاں حاصل کرنے والے تمام افسران و ملازمین کی تنزلی کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملازمین کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سابق اسپیکرز اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف دور میں بھرتی ملازمین نہ نہ نکالنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، دونوں اسپیکر ز نے اپنے ادوار میں خلاف قواعد600 سے زائد ملازمین بھرتی کیے تھے ۔