پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان بلاک ہے ‘ بیرسٹر گوہر

154

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کسی بھی فاروڈ بلاک کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے جماعت میں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے ہم بانی پی ٹی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے یہ جماعت صرف عمران خان کو بلاک ہے ۔ انہوں نے کہا ہر ایک کو اختلاف کا حق ہے اور اختلاف کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ اپنا فاروڈ بلاک بنا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جارہا ہے۔ فواد چودھری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔ اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ان کی اکنامک پالیسی ان کو ہی فائدہ دے گی ۔ اور آج پیٹرول بم اسی با ت کا ثبوت ہے ۔ آج مالی سال کا پہلا دن ہے اور عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ۔ تنخواہ دار طبقہ ٹیکسز کے بوجھ تلے دب گیا، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئیں ، ابھی یہ بجٹ کا پہلا دن ہے ۔ انہوں نے اپنی جیبیں بھرنی ہیں ، یہ ہر بار امیر ترین ہوتے جاتے ہیں ۔ لوگوں سے سوال کریں کہ مہنگائی میں کیسے گزارا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا مخصوص نشستوں میں بھی ان کا حق بنتا ہے جن کو ووٹ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے ، حکومت چھوڑ دینی چاہیے ۔ اکنامکس مینجمنٹ یہ ہے امیر پر ٹیکس عاید کیا جائے ۔ انہوں نے کہا امید ہے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی،پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کورٹ میں کوئی آئینی شق نہیں بتائی،فیورٹ جماعتوں کو سیٹیں بانٹ دی گئیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کے پاس سوالوں کے جواب ہی نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن بس چند سیاسی جماعتوں کی پارٹی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا عوام کا بیڑہ غرق مزید نہ کریں۔ بھاری بھرکم گیس، بجلی بلوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔