عدالت عظمیٰ :صوبوں سے موسمی تبدیلی کیلیے عملی اقدامات کی رپورٹ طلب

76

 

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس میں تمام صوبوں سے موسمی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے عملی اقدامات کی رپورٹ15جولائی تک طلب کر لی ہے اور جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمیں وہ بتائیں جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں، زبانی جمع تفریق کے بجائے تحریری رپورٹ دیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات فراہم کریں ،خیبر پختونخواہ اور سندھ میں پالیسی تو ہے لیکن عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔