پی ٹی آئی غلطی تسلیم کرے‘ نشستوں کا فیصلہ عدالت عظمیٰ نے کرنا ہے‘بیرسٹر عقیل ملک

91

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ جمع نہیں کروائی جبکہ ان نشستوں کے لئے لسٹ جمع کرانا ضروری ہے۔ نشستوں کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر کلیریٹی کی ضرورت ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ نشستیں ہمارے پاس آئیں گی،آئین کے آرٹیکل 51 اس ضمن میں بہت واضح ہے۔ انہوں نے کہا سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی۔ ان کے کسی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے۔