کراچی ( مانیٹر نگ ڈ یسک )حکومت کا چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ کا حجم 30 کروڑ ڈالر تک ہونے کا امکان ہے، بانڈ ٹرانزیکشن کیلئے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں اور متعلقہ ریٹنگ ایجنیسوں کو تکنیکی اور مالی تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے 29 جولائی 2024 تک دراخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بانڈ کیلئے پیپلز ریپبلک آف چائنا کی قانونی فرم کی خدمات بھی لی جائیں گی، ٹرانزیکشن کیلئے مقامی لیگل کونسل سے بھی 15 جولائی 2024 تک درخواستیں مانگ لی گئیں۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ متعلقہ ریٹنگ اور لا فرمز کا انتخاب بولی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔