کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر اور انچارج اسپورٹس صفحہ سید وزیر علی قادری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج کے بعد امریکا سے کراچی واپس پہنچ گئے۔ امریکا میں قیام کے دوران انہوں نے نیو جرسی میں یو ایس ے ایتھلیٹس ایونٹ میں بھی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ مشنگن ڈیٹرائٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا جس کی دعوت ڈائیورسٹی کپ کے روح رواں اور گلوبل اسپورٹس کے صدر شاہد احمد نے دی تھی۔ اس موقع پر ظفر اللہ سید بھی موجود تھے۔ امریکامیں قیام کے دوران تمام بہی خواہوں کی جانب سے بہترین میزبانی پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ خصوصا ًارشد علی، امتیاز حقی، عابدو ماجد نذر علی، عدیل بخاری و دیگر قابل ذکر ہیں ۔ واضح رہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کا 9 واں ایڈیشن یکم تا 29 جون 2024 ء امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوا اور فائنل ویسٹ انڈیز کے مقام باربوڈس میں کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کو 7رنز سے شکست دینے کے بعد بھارت چیمپئن بن گیا۔