وزیراعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات، عوام دوست بجٹ پر مبارکباد

161

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے جہانگیر ترین نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چودھری بھی موجود تھے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو سخت معاشی حالات کے دوران تاجر دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بحرانوں کی شکار پاکستانی معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔