نصیرآباد( آئی این پی ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے سب ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی کہ انتخابات محمد قاسم کھوسہ 28ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل ساون خان نے صرف 05ووٹ حاصل کیے صدر دین لہڑی 14ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری کریم داد شر 14 ووٹ لے کر وائس چیئرمین اور پہلوان خان 13 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے حاجی محمد قاسم کھوسہ پینل کی کامیابی کی خوشی میں کیسکو کے ملازمین میں خوشی کا اظہار ڈھول کے تھاپ پر رقص اور ہار پہنا کر انہیں جیت کی مبارکباد دی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے سب ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی کے انتخابات پرزائیڈنگ آفیسر نور احمد محمد حسنی اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر حاجی عبدالغفور درانی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں عبدالغفار اور اللہ بخش نے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سرانجام دیے کیسکو کے 74 ملازمین نے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے پولنگ کا عمل صبح سے دوپہر تک جاری رہا پرزائڈنگ آفیسر کے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق محمد قاسم کوسہ نے 28 ووٹ لے کر سب ڈویژن چیئرمین ڈیرہ مراد جمالی منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار ساون خان صرف 05 ووٹ حاصل کر سکے دیگر عہدیداروں میں صدر دین لہڑی 14 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری کریم داد شر 14 ووٹ لے کر وائس چیئرمین اور پہلوان خان جتک 13 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے اس موقع پر سب ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی کے نو منتخب چیئرمین حاجی محمد قاسم کھوسہ نے کہا کہ میں اپنے تمام مزدور ملازمین کا انتہائی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ اور میرے پینل کو کامیاب کروا کر منتخب کیا جو کہ میرے لیے باعث فخر ہے کیسکو میں ہم روز اول سے ملازمین کے حقوق کے اصول کے جدوجہد کے لیے کوشاں رہے ہیں اور انشااللہ اب بھی کیسکو کے ملازمین نے جو مجھ پر اور میری ٹیم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں منتخب کیا ہے اب بھی ہم اسی جذبے کے ساتھ کیسکو کے ملازمین کے حقوق حصول کے لیے کوشاں رہیں گے اور قائد مزدور حاجی محمد رمضان اچکزئی کے ہاتھ مضبوط کر کے ان کے دیے ہوئے مشن کو اگے بڑھائیں گے جبکہ ایل سی سٹی عبدالکریم جاگرانی ارشاد علی عمرانی میر سفر خان لہڑی نادر علی شیخ رضا محمد منگی اختر حسین جانوری مقیم احمد رخشانی محمد اکبر سومرو علی محمد بھنگر ظفر علی ممتاز علی سولنگی قادری الہی بخش واحد بخش ہجوانی سمیت دیگر ملازمین نے نو منتخب چیئرمین حاجی محمد قاسم کوسا اور دیگر عہدے داران کوہار پہنا کر مبارکباد دی۔