سبی(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتیں بلوچستان سمیت پاکستان کو ہر مشکل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کی طرف واپس لانے میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر دن رات کوشش کی جارہی ہیں‘لہڑی میں دانش اسکول کی بحالی سے لہڑی سمیت ضلع سبی میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوگا جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دانش اسکولوں کے قیام سے بلوچستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی سے تعلیم یافتہ خوشحال بلوچستان کا وژن بھی مکمل ہوگا لہڑی میں دانش اسکول کی بحالی پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر رہنما زاہد مشرف یوسف زئی ، سردار شادی خان نودھانی ، میرشہباز خان یوسف زئی ، علی عمران چوہدری ، ساجد سولنگی سردارزادہ میر شاہ رخ خان نودھانی کے علاوہ مسلم لیگ ن کے دیگر کارکناں بھی موجود تھے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدردلوں کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت ووزیراعظم میاں شہباز شریف ٹیم ورک اور جذبے سے ملک کو ترقی کی جانب تیزی سے گامزن کرنے میں اپنا رول مثبت انداز سے سرانجام دے رہے ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے دل پر پتھر رکھ کر فیصلے کر رہی ہے موجودہ حالات سابقہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرے گی انہوں نے کارکناں کو مزید بتایا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے گزشتہ دنوں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی لہڑی میں دانش اسکول کے قیام کا منصوبہ بحال کرنے میں کامیاب ہوا دانش اسکول کی بوائربرانچ لہڑی اور گرلز برانچ ڈیرہ بگٹی میں قیام کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی انتھک محنت کی وجہ سے لہڑی میں دانش اسکول کا قیام ممکن ہوا ہم وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے مشکور ہیں جنہوں نے لہڑی کی تعلیمی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے علم دوست منصوبے کی تکمیل ممکن بنائی دانش اسکول لہڑی کے قیام سے ع؛اقے کے طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول کے مواقع ملیں گے اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ سمیت تعلیمی ترقی کا نئے دور کا آغاز ممکن ہوگا۔