اوکاڑہ ‘ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

108

اوکاڑہ(آئی این پی)اوکاڑہ کے نواح میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کے دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 33فور ایل کے رہائشی ریاض احمد اپنی بیوی کو بیٹوں احمد فراز اور محمد وسیم کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر شادی سے فارغ ہو کر واپس گھر آرہے تھے کہ اچانک راستے میں گاؤں کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح خاتون سمیت6 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر ریاض احمد کی بیوی کوثر سے طلائی زیورات چھین لئے جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کوثر اور اس کی بیٹوں احمد فراز اور محمد وسیم کو شدید زخمی کر دیا اسی دوران پولیس آگئی ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس تھانہ شاھبور نے گرفتار کر لیا پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کوثر بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جبکہ ڈاکٹروں نے خطرناک حالت کے پیش نظر محمد وسیم کو لاہور ریفر کر دیا پولیس تھانہ شاھبور نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔