خدیجہ ملک کی مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے ملاقات

258
خدیجہ ملک ، بیگم ثناء اللہ اور ثناء اللہ

سعودی عرب کی سماجی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی حلقوں کی معروف شخصیت خدیجہ ملک ( صدر ویمن ونگ جدہ ڈویژن ) نے گذشتہ دنوں وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی اہلیہ محترمہ نبیلا ثناء اللہ صاحبہ کی دعوت پر ان کے فارم ہاؤس آمد پرملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خدیجہ ملک نے رانا ثناء اللہ سے سعودیہ عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، خدیجہ ملک نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون کریں گی۔ واضح رہے کہ خدیجہ ملک کا سعودیہ میں فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا 19سالہ تجربہ ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے ملاقات میں ہر ممکن کی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔