ٹیکسز کا ریٹ حد سے زیادہ بڑھائیں گے تو لوگ نہیں دینگے، شاہد خاقان عباسی

186
If the election had not been stolen

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے  بھی  ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مینڈیٹ نہ رکھتی ہو تو ازسرنو الیکشن کے علاوہ اور حل کیا رہ جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ   نئے الیکشن سے پہلے سیاسی مفاہمت ضروری ہے،  حد سے زائد ٹیکسز کا ریٹ بڑھائیں گے تو لوگ نہیں دیں گے،  پاکستان کے عوام اس ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، کیا حکومت نے ٹیکس بیس بڑھانے کی کوشش کی؟ کوئی بھی یہ ٹیکسز برداشت نہیں کرسکتا، جو نوکریاں کررہے ہیں چھوڑ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت 50 فیصد ٹیکس نیٹ میں آتی ہے، کیا وہ ٹیکس دیتے ہیں؟ سیاسی جمود آجائے، حکومتی بدانتظامی سے پچھلے سال جو 7 ہزار بجلی کا بل تھا وہ اب 17 ہزار ہوگیا ہے، بیسیوں د اداروں کی لمبی فہرست ہے، ختم کیے جائیں۔