چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سنا دی کہ کل سے ہیٹ ویو میں کمی آئے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ہیٹ ویو کل سے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ پیر سے گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آئے گی۔
سردار سرفراز کے مطابق کل سے شہر میں سمندری ہوائیں دوبارہ چلنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ گرم، مرطوب موسم کی وجہ بحیرہ عرب میں کم دباؤ ہے جو بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج رات سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔