لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں انٹرنیشنل کرکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے میں 13 ملکوں کے330کھلاڑیوں نے رائے دی جب کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کرکٹرز کو ڈبلیو سی اے کے سروے میں شامل نہیں کیا گیا ۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے کے مطابق رواں برس ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 2019میں 82فیصد انٹرنیشنل کرکٹرز نے ٹیسٹ، 11نے ٹی ٹوئنٹی اور7 فیصدنے ون ڈے کو اہم قرار دیا تھا تاہم 5سال بعد 2024 کے سروے میں 30 فیصد کھلاڑیوں کی نظر میں ٹی ٹوئنٹی اہم فارمیٹ ہے۔