خیبرپختونخوا کا پاکستان کی سستی ترین بجلی پیدا کرنے کا اعلان

85

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبر پختونخوا پیدا کرے گا، ہم ایک بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بنائیں گے، اس سے ہمیں بجلی فی یونٹ 6 روپے پڑے گی، حکومت ہمیں 62 روپے کا یونٹ دیتی ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخزانہ نے کہا کہ جائزہ دوں گا کہ پہلے 100 دنوں میں خیبرپختونخوا میں ہم نے کیا کیا۔