بھارت دوسر ی بار ٹی20کا چیمپئن بن گیا

178

بارباڈوس( سید وزیرعلی قادری) بھارت سنسی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی 20کا دوسری بارعالمی چمپئن بن گیا‘ جنوبی افریقا کی ابتدائی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔ بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو سود مند رہا۔ کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا ‘ 23 کے مجموعی رنزپر شرما کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رشبھ پنٹ بغیر کوئی رن اور سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے، اکشر پٹیل 31 گیند پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے‘ کوہلی 76 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینریخ نورکیا اور کیشو مہاراج نے 2 ،2 کھلاڑیوں کوپویلین پہنچایا۔بھارت کے 177 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 2وکٹیں صرف 12 رنز پر گر گئیں۔کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ۔آخری اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ لیا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔ چوتھی گیند پر بھی ایک رن بن سکا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوگئے اور بھارت سنسنی خیز مقابلے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چمپئن بن گیا۔بہترین بیٹنگ پرکوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔