سکھر: جولائی کے دوران سندھ میں شدید بارشیں متوقع

123

سکھر (نمائندہ جسارت) ماہِ جولائی کے دوران سندھ میں شدید بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی شدید بارشیں 2 یا 3 جولائی کے دوران سندھ میں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے سندھ میں شدید بارشیں ہوں گی، جبکہ خلیج بنگال سے آنے والی دوسری کم دباؤ کی ہوا جولائی کے دوران سندھ کی طرف اچھی ہوگی، کم از کم 4 سے 5 طاقتور بارشیں سندھ میں داخل ہوں گی۔ 3 سے 4 دن کی پہلی سیریز 3 سے 8 جولائی تک ہوگی۔ 10 سے 15 جولائی تک 2 سیریز، 18 سے 22 جولائی تک 3 سیریز، سندھ میں 25 سے 30 جولائی کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔