کراچی : شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز آخر جاتے کہاں ہیں؟

259
snatched

کراچی : شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز آخر کہاں لے جائے جاتے ہیں اور انہیں کس طرح استععمال میں لایا جاتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رضویہ پولیس نے دو ملزم گرفتار کیے تھے۔ جن کی شناخت رضوان اور علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ روزانہ تقریبا پانچ موبائل فون حب چوکی کے علاقے میں فروخت کرتے تھے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے جو ویڈیو بیان دیا تھا وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ چند دنوں میں 2 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

ویڈیو بیان کے مطابق ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ ہر واردات کے بعد لباس تبدیل کرلیا کرتے تھے۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ چھینے ہوئے موبائل فون کراچی سے متصل بلوچستان کے علاقے حب چوکی لے جاکر فروخت کیے جاتے ہیں۔

 پولیس ملزمان کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔