سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی سے صحیح جمہوریت بحال ہو گی ،بانی پاکستان تحریک انصاف ملک کے اتحاد کی علامت ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہو گیا ہے، آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے، حامد خان ٹائپ لوگ چوہے ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں ،جب تک ان سے جان نہیں چھوڑائی جاتی، اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا۔