اسلام آباد (آن لائن) وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف مری پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے بجٹ منظوری کے موقع پر ایوان میں آنے کی درخواست کی تھی تاہم نواز شریف نے شرکت نہیں کی‘ بجٹ منظوری کے عمل تک اسلام آباد موجود رہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ووٹنگ کا مسئلہ ہوتا تو نوازشریف ایوان میں آجاتے، بجٹ منظور ہوتے ہی میاں نوازشریف مری چلے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں جبکہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی ملاقات کے لیے مری پہنچ گئے۔