ایف سی سی آئی ہسپتال اور پیور گولڈ جیولرز مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

149

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ساحل ہسپتال اور پیور گولڈ جیولرز کے ساتھ دو الگ الگ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کے بعد بتایا کہ ساحل ہسپتال لیبارٹری ٹیسٹوں، ایکسرے، الٹر ا ساؤنڈ اور دیگرہیلتھ سروسز پرفیصل آباد چیمبر کے ممبران کو 15سے 20فیصد جبکہ چیمبر کے ملازمین کو 20سے 35فیصد تک کی رعایت دے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح پیور گولڈ جیولر ایف سی سی آئی کے ممبران کو سونے کے زیورات کی بنوائی کی مزدوری میں سو فیصد رعایت دے گا جبکہ تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی چیمبر سے تعاون کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر کے ممبران اور سٹاف کو خصوصی رعایت دلانے کے سلسلے میں مزید 25سے 30اداروں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ ان سے بھی بہت جلد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو جائیں گے۔