عوام کے حقوق کا استحصال ہورہاہے سربراہ پاکستان سنی تحریک

71

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا استحصال ہورہاہے روزگار ہے نہ ہی تعلیم وصحت غریب کو میسر ہے،جمہوری حکومت میں عوام کو ریلیف نہ ملنا جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے،جمہوریت اور ملک کا آئین عوام کو حقوق دینے یکساں تعلیم وصحت اور معاشی آسانی دیتا ہے،ٹیکس دینے سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے ملک ٹیکسوں سے ہی چلتے اورترقی کرتے ہیں،بجلی،گیس، ٹیلیفون کے بلوں اور پیٹرول پر بے جا ٹیکسز ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔