کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کا گرم موسم شہریوں کے لیے موت کا پروانہ بن گیا، رواں برس مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ اسٹروک کے 98 کیسز رپورٹ کیے گئے جب کہ شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے 7 افراد انتقال کرگئے۔